دلچسپ و عجیب
22 جون ، 2012

10ہزار اسٹکس سے بنا دنیا کا طویل ترین اسٹک بم

10ہزار اسٹکس سے بنا دنیا کا طویل ترین اسٹک بم

ٹوکیو…این جی ٹی… جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں حال ہی میں ہونے والے سالانہ ٹوائے شو میں دنیا کا سب سے طویل اسٹک بم پٹاخوں کی شکل میں پھاڑتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔10ہزار آئس کریم اسٹکس سے تیار ہونے والا یہ اسٹک بم ٹوائے شو کے افتتاح کے موقع پر پیش کیا گیا ۔اس طویل ترین اسٹک بم کی تیاریاں میں18گھنٹے کا وقت لگا جسکے بعد یہ پھلجڑی کی طرح جلتا پٹاخے پھوڑتا دکھائی دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز امریکا کے ایک9سالہ بچے کے پاس تھا جس نے 3ہزار991آئس کریم اسٹکس سے کلاشنکوف پٹی اسٹائل کا یہ بم تیارکیا تھا تاہم اب تین گنا زیادہ یعنی10ہزاراسٹکس سے بنائے گئے اس بم نے گینز ریکارڈ بکس میں جگہ بنالی ہے۔

مزید خبریں :