22 جون ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی… جاپان میں ایک ایسا دیوہیکل بادل دیکھا گیا جس نے سَر پر پہننے والے ہیٹ کا روپ دھارا ہو اتھا۔ Mount Fuji نامی جاپانی پہاڑی سلسلے کے قریب آنے والی طو فانی آندھی کے بعد اس ہیٹ کی شکل والے بادل کو دیکھا گیا جسے اس کی منفرد شکل کے باعث "Hanging Cloud" کا نام دیا گیا ہے۔ یہ منظر اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جسے موقع پرمو جود لاتعداد افراد نے آسمان میں اُبھرتے ہوئے دیکھااور ایک فو ٹو گرافر نے اسے اپنے کیمر ے کی آنکھ سے ہمیشہ کے لئے محفوظ بھی کر لیا ۔