14 نومبر ، 2016
اسرائیلی صدرReuven Rivlin ریووینن ریولین چھ روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں،اسرائیلی صدر کے دورے کے دوران زراعت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کئی معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔
اسرائیلی صدر کے ہمراہ تعلیمی اور کاروباری افراد کاوفد بھی بھارت آیاہے،دورے کے دوران دونوں ملکوں کے تعلیمی اداروں کے دوران 15 معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔
اسرائیلی صدر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور بھارتی صدر سے بھی ملاقات کریں گے، کل نریندر مودی اور اسرائیلی صدر کے درمیان دو طرفہ امور پر بات چیت کے بعد کئی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔