کھیل
17 نومبر ، 2016

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

 

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔میزبان سائیڈ راجکوٹ میں کھیلا گیا افتتاحی ٹیسٹ بمشکل ڈرا کرپائی تھی ۔ اسے اپنے ہوم گرائونڈز میں ساکھ کی بحالی کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

راجکوٹ میں بھارتی اسپنرز نے توقع کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کی، جبکہ انگلینڈ کے سلو بولرز نے پاکستانی سابق اسٹار اور بولنگ مشیر ثقلین مشتاق کے سکھائے ہوئے گر آزماتے ہوئے بھارتی بیٹسمینوں کو کافی پریشان کیا تھا۔

میزبان سائیڈ نے ٹیم میں لوکیش راہول کو شامل کیا ہے ۔ میچ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انگلش اسٹار بیٹسمین جو روٹ کے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ ہوگا۔

 

مزید خبریں :