Geo News
Geo News

شہر شہر
19 نومبر ، 2016

گجر نالے میں ڈوبنے والے بچے کے ملنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں

گجر نالے میں ڈوبنے والے بچے کے ملنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں

کراچی کا گجر نالا گزشتہ روز ایک اور بچے کو نگل گیا، سات سالہ ریحان کے ملنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔

کل اندھیرے کے باعث تلاش روکی گئی تھی، آج بھی عملہ بچے کو نالے میں تلاش کرنے کیلئے دوپہر کے بعد پہنچا، اسکول سے واپسی پر ڈوبنے والے ریحان کا والد نالے کے پاس ہی جگر کے ٹکڑے کے لیے تڑپتا رہا۔

کراچی میں گجر نالے میں ڈوبنے والےبچے کو 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود تلاش نہیں کیا جاسکا، اندھیرے کے باعث نیوی کے غوطہ خوروں نے کارروائی اتوار کی صبح تک کیلئے روک دی۔

گلبرگ تھانے کی حدود میں جمعے کے روز ڈوبنے والے 7 سالہ ریحان کی تلاش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، تاہم معصول بچے کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچہ اسکول سے آنے کے بعد بوتلیں جمع کرنے گیا تھا مگر کچرے کے ڈھیر میں پاؤں پھسلنے کے باعث نالے میں گرگیا۔

بچے کی تلاش کیلئے نیوی کے غوطہ خور بھی طلب کیے گئے تاہم بچے کا کچھ پتا نہیں چل سکا، اندھیرا ہونے پر ریسکیو کا کام روک دیا گیا۔

نیوی کے غوطہ خور اتوار کی صبح دوبارہ تلاش کا کام شروع کریں گے، بچے کے رشتہ داراور اہل محلہ نے بچے کی تلاش کیلئے حکومت سے مشینری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مزید خبریں :