شہر شہر
24 نومبر ، 2016

پشاور پولیس کے 2 اہل کاروں کی رشوت خوری بے نقاب

پشاور پولیس کے 2 اہل کاروں کی رشوت خوری بے نقاب

 

چپکے چپکے رشوت لینے والے اب جیل کی ہوا کھائیں گے، خفیہ ویڈیو نے پشاور پولیس کے دو اہل کاروں کی رشوت لینے کا پول کھول دیا، آئی جی خیبرپختون خوا نے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی انکوائری میں دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف عوامی شکایات درست ثابت ہوئیں ،پولیس اہلکاروں کے خلاف شہریوں کو ہراساں کرنے اوربدعنوانی میں ملوث ہونے کی شکایات تھیں ۔

مزید خبریں :