دنیا
25 نومبر ، 2016

کرنسی بحران پر ممتا بنرجی بھی مودی پربرس پڑیں

کرنسی بحران پر ممتا بنرجی بھی مودی پربرس پڑیں

بھارت میں جاری کرنسی بحران پرریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی بھی بھارتی وزیراعظم پر برس پڑیں ،ممتا بنر جی نے کہا کہ نریندرمودی نہ صرف برے سیاستدان اورجھوٹ بولتے ہیں بلکہ وہ ایک اچھے منتظم بھی نہیں ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ مودی اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، وہ عوام کو پریشان کرکے خود آرام کرتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ اب تک کئی درجن افراد نوٹ کی تبدیلی کے لیے لائنوں میں لگ کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

پورے ملک کے غریب عوام پریشان ہیں، یہ مودی کی نااہلی کے حوالے سے ایک اہم ثبوت ہے، وہ لوگوں کو پریشان کرکے آرام سے بیٹھے ہیں۔

 

مزید خبریں :