28 نومبر ، 2016
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ موہالی میں جاری ہے۔میچ میں آ دوسرے دن بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نےکپتان ویرات کوہلی کے ساتھ ہوم سائیڈ کی مضبوط بیٹنگ کی لاج رکھ لی۔
میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنا لئے۔ بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز 283 رنز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 12رنز درکار ہیں اور اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 62، چتیشور پجارا 51، پارتھیو پٹیل 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ روی چندرن ایشون57 اور جدیجا 31 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔