28 نومبر ، 2016
مظفرگڑھ میں آٹھویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی کے ملزمان وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے باوجود ابھی تک گرفتار نہیں کیے جاسکے۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے والدین اور پولیس کی جانب سے ان پر صلح کے لیے دباؤ ڈالاجارہا ہے ،مرکزی ملزم سمیت دیگر3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
چند روز قبل مظفرگڑھ کے علاقے محلہ خورشید آباد میں بااثر خاندان کے بیٹے عمار حقانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مزدور کی بیٹی کو اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔