28 نومبر ، 2016
یوگنڈا میں فورسز اور باغیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں 16 اہلکاروں سمیت 62 افراد ہلاک ہوگئے، اس سے قبل یہ تعداد پچپن تھی، جو تازہ ترین اطلاعات کے مطابق باسٹھ ہوگئی ہے۔
یوگنڈا پولیس کے ترجمان منصور سوید کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں گزشتہ روز ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو کی سرحد کے قریب کاسیسی نامی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان شروع ہوئی تھی۔
ابتدائی طور پر 55 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، جو پیر کو 62 تک بڑھ گئی، بتایا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں سولہ فوجی اہلکار اور 46 باغی ہلاک ہوگئے، فورسز نے 139 باغیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔