28 نومبر ، 2016
صومالیہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تیس سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔
عرب ٹی وی کا کہنا ہے یہ جھڑپ پیر کے روز دومیا نامی گاؤں میں ہوئی جہاں پر الشباب الاسلامی جنگجو مقامی آبادی پر اپنا ایک ٹیکس نافذ کرنا چاہتے تھے تاہم مقامی آبادی اور مقامی سکیورٹی فورسز نے اس سے انکار کرتے ہوئے ان پر حملہ کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چھبیس مقامی جنگجو تھے۔