29 نومبر ، 2016
پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان ہیملٹن ٹیسٹ کےآخری رو ز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے369رنزکاہدف دیاہے جس کے جواب میں پاکستان کی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے اور چائے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 158رنز بنا لیے ہیں ۔
نیوزی لینڈکی جانب سے 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور کپتان اظہرعلی اورسمیع اسلم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 131 رنز جوڑے ۔
اس کے بعد 131 کے مجموعہ پر کپتان اظہر علی 58 رنز بنا کر بولڈ آؤٹ ہوئے ۔
ان کے بعدآنے والے کھلاڑی بابر اعظم 16 اور اوپنر سمیع اسلم 75 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔
چائے کے وقفے تک 67 اوورز کا کھیل مکمل ہوا ہے جبکہ پاکستان کو میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے ابھی مزید 211 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔