12 جنوری ، 2012
برلن…جرمنی میں ایک ملزم نے عدالت میں سرکاری وکیل کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کی ریاست بویریا میں ایک عدالت میں غبن کے کیس کی سماعت کے بعد جج کی جانب سے فیصلہ سنانے کے دوران ملزم نے سرکاری وکیل کو گولی ماردی، جسے فوری طور پر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کرایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ واضح رہے کہ ملزم کوانشورنس کے پیسوں کو غبن کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔