کھیل
24 جون ، 2012

گال ٹیسٹ : سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

گال ٹیسٹ : سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

گال…سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی۔ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں سو رنز پر آوٴٹ ہو گئی ۔سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم پویلین میں واپس لوٹ گئی۔اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم 472 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کو اننگز کے آغاز میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب 17کے مجموعی ا سکور پر پاکستان کے دو کھلاڑی آوٴٹ ہو گئے۔ توفیق عمر صرف نو رنز بنا کر کلاسیکرا کے ہاتھوں آوٴٹ ہوئے۔اظہر علی پہلی ہی گیند پر کلاسیکرا کے ہاتھوں آوٴٹ ہوئے۔ محمد حفیظ بیس رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ سعید اجمل پہلی ہی گیند پر آوٴٹ ہو گئے۔اس کے بعد اسد شفیق کھیلنے آئے جنہوں نے صرف چھ گیندیں کھیلیں اور کوئی رن نہ بنا سکے۔ گزشتہ روز چائے کے وقفے پر کمار سنگا کارا ڈبل سنچری نہ بنا سکے۔ وہ ایک سو ننانوے رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔سعید اجمل نے 146 رنز کے عوض پانچ جبکہ محمد حفیظ نے تین اور رحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکا کی پہلی وکٹ 63 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ابتدائی نقصان کے بعد سنگاکارا نے جیوردھنے کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو چوبیس رنز بنائے۔سری لنکا کی اننگز میں کمار سنگا کارا اور دلشان نے سینچریاں بنائیں۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل سب سے زیادہ کامیاب بالر رہے، انہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :