دنیا
30 نومبر ، 2016

عمر عبداللہ کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

عمر عبداللہ کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد سے دہشتگرد بھارتی چوکیوں پر حملہ کرنے میں پہلے سے زیادہ بے خوف ہوگئے ہیں۔

عمرعبداللہ نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا نگروٹا حملوں کے بعد حکومت پاکستان سے متعلق اپنی پالیسی واضح کرے، مودی سرکار کے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کے دعوں کے بعد سے دہشتگرد بھارتی فورسز کی چوکیوں پر حملے کرنے کے حوالے سے اب کافی بے خوف ہوگئے ہیں۔

حکومتی دعوں کے برعکس پاکستان دنیا میں ویسا تنہا نہیں رہا جیسا چھ ماہ قبل تھا، گذشتہ روز نگروٹا فوجی کیمپ پر حملوں میں بھارتی میجرسمیت سات فوجی مارے گئے تھے۔

 

مزید خبریں :