01 دسمبر ، 2016
سعودی عرب کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں پندرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بارشوں اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئیں، کئی شہروں میں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق مکہ ریجن، ریاض، جازان، تبوک اور مشرقی صوبے میں سیلاب میں پھنسے تین سو افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ سو سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔