خصوصی رپورٹس
05 دسمبر ، 2016

ایشیا پیسفک آئی سی ٹی ایوارڈز،پاکستان کے 3طلائی ،6 نقرئی میڈلز

ایشیا پیسفک آئی سی ٹی ایوارڈز،پاکستان کے 3طلائی ،6 نقرئی میڈلز

پاکستان نے ایشیا پیسفک آئی سی ٹی ایوارڈز میں تین طلائی اورچھ نقرئی میڈلز حاصل کیے، واضح رہے کہ اے پی آئی سی ٹی اے ایک بین الاقوامی مقابلہ تھا جس میں ایشیا پیسفک کے علاقے سے 17ممالک نے شرکت کی۔

پاکستان سوفٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی آئی ٹی ای ایس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق تائیوان کے صدر مقام تائی پے میں منعقدہ اس مقابلے میں پاکستان سے 28ٹیموں نے شرکت کی، ایوارڈز کی فہرست میں پاکستان نے مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی، جو کہ معاشی طور پر انتہائی مستحکم ملکوں آسٹریلیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، جاپان اور چین سے بہتر پوزیشن ہے۔

پاکستانی شرکاء نے ایوارڈز غیر ملکی ججوں سے حاصل کیے جن کا کہنا تھا کہ ٹیم کے نوجوانوں نے پاکستانی آئی ٹی سیکٹر میں اپنی بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اپنی اس کاوش جس میں پاکستانی آئی ٹی سیکٹر میں جدت طرازی کو سامنے لانا شامل ہے کے حوالے سے پاشا کا کہنا ہے کہ اس نے چار روزہ، سولہویں سالانہ APICTA ایوارڈز کے لیے ایک 41 رکنی وفد تائی پے بھجوایا، یاد رہے کہ یہ ایونٹ ایشیا پیسفک آئی سی ٹی آسکرز نائٹ سمجھاجاتا ہے۔

اس مقابلے میں پاکستان سے اٹھائیس ٹیموں نے شرکت کی اور ایشیا پیسفک بھر کی 17معیشتوں کی 236 ٹیموں کا مقابلہ کیا جبکہ اس مقابلے میں 60سے زیادہ انتہائی جہاندیدہ پیشہ ور ججزنے نگراں کے فرائض انجام دیئے۔

سرفہرست طلائی تمغہ لینے والی نسٹ سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹیم کا پروجیکٹ کلینیکل ڈسیشن سپورٹ سسٹم فار ڈائیگناسز آف موومنٹ ڈس آرڈرز تھا، نسٹ کی ایک اور ٹیم جس کا اشتراک عمل سی اے ایس ای، اے ایف آئی او اور بائیو میسا کے ساتھ تھا، ان کا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اینالسس آف آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی ایمیج فار سی ڈی ایس ایس اینڈ ونڈرٹری تھا، یہ پاشا کا نیا تیار کردہ ٹیک انکیوبیٹر، دی نیسٹ آئی او ڈبلیو ایچ او تھا، اس نے انکلوشن اینڈ کمیونٹی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔

نقرئی ایوارڈز امین فرید نے اپنے نام کیا، جو کہ انہوں نے چیٹ بوٹ اسکول پروجیکٹ آن کنورشن انجینئرنگ اینڈ مسٹر ہگنیز، نسٹ نے اپنے پروجیکٹ سیونسر، یوبی ایل فنڈ منیجرز نے اپنے مالی پروڈکٹ امپرو، پر ٹریلیم انفارمیشن سسٹم نے اپنے سیکورٹی پروڈکٹ ٹی آئی اینڈ ٹو اسٹارٹ اپس آف دی نیسٹ آئی او مینڈی ایکسپریس اینڈ شی اوپس پر حاصل کیا۔

علاقائی ایوارڈز تقریب نے خطے کی سترہ معیشتوں کو مدعو کیا تھا، ان میں آسٹریلیا، بنگلا دیش، برونائی دارالسلام، چین، تائیوان، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جاپان، مکاؤ، ملائیشیا، میانمار، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ، ویتنام، نیپال اور پاکستان شامل تھے۔ تقریب میں ججز کے فرائض انجام دینے والے تجربہ کار صنعتکار، ٹیکنالوجی پروفیشنلز اورخطے بھر کی یونیورسٹیوں کے معروف دانشور اور شیوخ الجامعات شامل تھے۔

مزید خبریں :