کھیل
25 جون ، 2012

گال ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان 3وکٹوں پر108 رنز

گال ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان 3وکٹوں پر108 رنز

گال…پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنالیے۔ یونس خان 34 اور اسد شفیق 36 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو اب بھی 402 رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 36 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آعاز کیا، لیکن مجموعی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد نائٹ واچ مین سعید اجمل 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد پانچویں وکٹ کی شراکت میں یونس خان اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی 70 رنز بناکر مہمان ٹیم کی پوزیشن قدر بہتر کردی، پاکستان ٹیم اس وقت بھی 402 رنز کے خسارے میں ہے اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

مزید خبریں :