صحت و سائنس
25 جون ، 2012

وزیراعلیٰ ہوتی کا 13سالہ حرا کا سرکاری خرچ پر علاج کا اعلان

وزیراعلیٰ ہوتی کا 13سالہ حرا کا سرکاری خرچ پر علاج کا اعلان

ایبٹ آباد… ایبٹ آبادمیں 13سال کی بچی کی رپورٹ جیونیوزپر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے سرکاری خرچہ پر بچی کا علاج کرانے کا اعلان کردیاہے۔ایبٹ آبادکی 13سال کی حراکے دل کے والوز بند ہیں اور وہ ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔باپ کی بے روزگاری اورمہنگاعلاج اسے زندگی سے دورکرتے جارہے ہیں ایسے میں آج جب اس بچی کی رپورٹ جیونیوزپر نشر ہوئی تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ امیرحیدرخان ہوتی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے آج ہی پشاور منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ بچی کے علاج پر جتنے بھی اخراجات آئیں گے وہ صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

مزید خبریں :