پاکستان
08 دسمبر ، 2016

ایئرہوسٹس اسماء عادل کی میت شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد

ایئرہوسٹس اسماء عادل کی میت شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد

ایئرہوسٹس اسماء عادل کی میت شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی، ان کی میت ان کے سسر محمد اسلام نے وصول کی۔

ایئر ہوسٹس اسما نے 2009 میں ملازمت شروع کی اور 2011 میں شادی ہوئی، طیارہ حادثے میں جاں بحق اسما عادل کے شوہر عادل اکرام نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسما بہت پیار کرنے والی بیوی اور ماں تھیں ،اس موقع پر وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ایئر ہوسٹس اسماء عادل بدھ کی صبح 8 بجےگھر سے نکلیں تواپنے2کم عمر بچوں کوساس سسر کے پاس چھوڑا،جاتے جاتے بولیں، ابو! اِن کا خیال رکھیے گا،حادثے سے کچھ دیر پہلےایس ایم ایس کر کے سسر کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

 

مزید خبریں :