08 دسمبر ، 2016
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پاناما کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی مخالفت کی ہے لیکن اس سے قبل کئی بار وہ خود کمیشن بنانے کی بات کرتے رہے ہیں۔
کبھی ہاں کبھی ناں، کبھی اقرار کبھی انکار، سربراہ تحریک انصا ف اپنے ہی مطالبات سے ناتا توڑنے میں دیرنہیں لگاتے ۔ جی ہاں عدالت کی جانب سے رائےطلب کرنےپر کمیشن سے انکار کرنےوالے عمران خان جب چودہ اپریل کو لندن پہنچے تو کمیشن کے حق میں بات کرتےنظر آئے۔
لندن سے واپسی پر بھی اٹھارہ اپریل کو چیئرمین تحریک انصاف کی نظرمیں مسئلے کاحل کمیشن کا قیام ہی تھا۔ ٹھیک دو دن بعد بیس اپریل کو پرہجوم پریس کانفرنس میں عمران خان نے ایک بار پھرانکوائری کمیشن کا مطالبہ دہرایا۔یہ ہی نہیں چوبیس اپریل کو یوم تاسیس کے مرکزی جلسے سے خطاب میں بھی عمران خان نے کمیشن نہ بنائےجانے کی صورت میں سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی تھی۔