08 دسمبر ، 2016
پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔
انتظامیہ نےبلیک باکس ایئرکموڈور ریٹائرڈ منیر بٹ کےحوالےکردیا ۔ پی آئی اے اورسول ایوی ایشن کی ٹیمیں شواہد جمع کرکے واپس روانہ ہوگئیں۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا ملبہ کراچی یا اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، طیارے کا ملبہ ، ایک دو روز میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔