پاکستان
08 دسمبر ، 2016

طیارہ حاثہ، پائلٹ بہادری کی داستان رقم کرگئے

طیارہ حاثہ، پائلٹ بہادری کی داستان رقم کرگئے

 

قومی ایئرلائن کے پائلٹ زندگی کے آخری لمحوں میں بھی بہادری کی داستان رقم کرگئے، پی آئی اے کے پائلٹس نے یقینی موت کودیکھتے ہوئے بھی حوصلہ نہیں ہارا اور مقامی آباد ی کے سیکڑوں افراد کو بچا لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گائوں کے اوپر ڈولتے طیارے کو پائلٹ نے بہادری سے دوسری جانب موڑا اور پہاڑ سے ٹکراگیا۔ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سیکڑوں افراد کو زندگی کا پیغام دینےوالےبہادر پائلٹس کو قوم کا سلام۔

چترال سے اسلام آبادجانےوالی قومی ایئرلائن کی پرواز " پی - کے 661"منزل مقصود پرپہنچنے سے پہلے ہی حادثے کاشکار ہوگئی۔مقامی افراد کے مطابق ساڑھے چار بجے کے قریب انہوں نے ایک جہاز کو ہچکولےلیتےدیکھا اورپھروہ پہاڑی سے ٹکراگیا۔

ایک اور عینی شاہد کے مطابق جہاز کی پروازدیکھ کرلگتا ہے کہ پائلٹ آخری وقت تک آبادی کو بچانے کی کوشش کرتارہا۔ حکام کے مطابق پہاڑوں پرمیلوں تک پھیلے جہاز کے ملبے کواٹھانے کا کام جلد مکمل کرلیا جائیگا۔

مزید خبریں :