08 دسمبر ، 2016
امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ بھارت کو جلد سب سے بڑے دفاعی پارٹنر کا رتبہ دے دیا جائے گا، امریکا اور بھارت کا اسٹریٹجک پارٹنر بننا تقدیر کا لکھا ہے ۔
امریکی وزیردفاع آج سے بھارت کا دورہ کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی حکام سے سب سے بڑے دفاعی پارٹنر کا اسٹیٹس دیے جانے کے اثرات پر بات کریں گے، اوباما انتظامیہ اور امریکی کانگریس بھارت کو یہ رتبہ دینے کی منظوری دے چکے ہیں اور سینیٹ سے اس کی منظوری جلد متوقع ہے۔
بل کے تحت بھارت سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھایا جائے گا، ایشٹن کارٹر نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں امریکا اور بھارت کے تعلقات نے کئی منازل طے کی ہیں اور اب انھیں نئی بلندیوں پر لے جایا جائے گا۔