25 جون ، 2012
بخارسٹ…این جی ٹی…خواتین میں اونچی ایڑھی کے سینڈل پہننا فیشن بھی ہے اور شوق بھی لیکن رومانیہ کے شہر Bucharest میں خواتین نے اونچی ایڑھی کے سینڈل پہن کرریس میں حصہ لیا۔ایک عام عوامی مقام پرہونے والے اس مقابلے میں ہیل پہن کر دوڑنا خواتین کی کوئی مجبوری نہیں تھی بلکہ یہ اپنی خواہش سے اونچی ایڑھی والے سینڈل پہن کر دوڑ جیتنے کی خواہاں تھی۔اس مقابلے میں شرکت کر نے والی تما م خواتین نے اونچی ایڑھی کے سینڈل پہن کر طویل فا صلے کی یہ منفرد دوڑ گرتے پڑتے مکمل کی اور شائقین کو محظوظ کیا۔