12 جنوری ، 2012
رنگون…میانمار حکومت اور کارین نیشنل یونین (کے این یو) باغیوں کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی وفد جس میں علاقائی فوج کا کمانڈر بھی شامل ہے کے این یو کے 200 سینئر ارکان کے وفد سے رنگون میں بہت جلد ملاقات کریں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ مذاکرات سے برسوں سے جاری جنگ ختم ہوجائے گی۔