کاروبار
11 دسمبر ، 2016

کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت گاڑیاں ضبط

کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت گاڑیاں ضبط

ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس شوکت علی کی ہدایت پر اے ایس او کراچی نے اسمگلنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے گذشتہ ایک ہفتے میں کروڑوں روپے مالیت کی 14گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔

اے ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی اسمگل شدہ تمام گاڑیوں نے کراچی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹرڈ تھیں۔ اے ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک منظم گروہ اسمگل شدہ گاڑیاں کراچی لاکر بعد ازاں ان کی رجسٹریشن کر دیتا ہے۔

اے ایس او نے گذشتہ ایک ہفتے میں جو گاڑیاں پکڑی ہیں ان کی مالیت تقریباً 5کروڑ کے قریب ہے اور ان میں لینڈ کروزر، ٹویوٹا ایکس، ٹویوٹا پریمو، ٹویوٹا صرف اور دیگر شامل ہیں تمام گاڑیاں بااثر افراد کے زیر استعمال تھیں۔

دریں اثنا کسٹمز انٹیلی جنس اے ایس او ونگ نے سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کر کے 16ہزار 10کلو گرام پیٹرولیم جیلی ضبط کی ہے، جو کہ ایران سے اسمگل کی گئی تھی۔

اسے اندرون ملک بھیجا جا رہا تھا، ضبط کی گئی جیلی کی مالیت 23لاکھ ہے اسی طرح ستارہ گڈز سے ہزاروں کلو گرام وائٹ آئل بھی ضبط کیا ہے۔

یہ بھی ایران سے اسمگل کیا گیا تھا کاروباری برادری خصوصاً امپورٹرز نے اے ایس او کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے ملکی معیشت کےلیے اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

 

مزید خبریں :