11 دسمبر ، 2016
لاہور کے علاقہ کرول گھاٹی کی اسٹیل مل سیل کردی گئی، مقدمہ درج ہونے کے باوجود کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل ملزکورہائشی علاقے سے باہر نکالا جائے۔
گزشتہ روز لاہورکےعلاقےکرول گھاٹی میں اسٹیل ملز کا بھاری بھرکم ا سپننگ رولر مشین سے الگ ہوکراُڑتے ہوئے کئی فٹ دوررہائشی مکانوں پر جا گرا تھا۔ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے،واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا،انتظامیہ نے فیکٹری کو سیل کر دیا۔
پریشان حال اہل علاقہ نے ایک ہی مطالبہ کیا کہ حکومت ملز کو رہائشی علاقے سے دور کریں تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی جانی نقصان نہ ہوسکے۔
واقعے کا مقدمہ تھا نہ باغبانپورہ میں ارشاد بی بی کے بیٹے محمد ناصر کی مدیت میں درج کیا گیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ہے۔