25 جون ، 2012
گال…پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں سری لنکانے پاکستان کو9 20 رنزسے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔یہ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف اب تک سب سے بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز 510 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 36 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ میزبان ٹیم کو جلد ہی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب مجموعی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد نائٹ واچ مین سعید اجمل 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد پانچویں وکٹ کی شراکت میں یونس خان اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی 153 رنز کا اضافہ کیا، اسد شفیق 80 جبکہ یونس خان 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد ایوب نے 22 رنز بنائے۔ عدنان اکمل نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔ آخری اسکور یہ رہا۔ سری لنکا 472 اور 137 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ۔ پاکستان 100 اور 300 رنز۔