13 دسمبر ، 2016
احمر رحمان...پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا اور نیشنل ہائی وے کو بند کردیا۔
احتجاج کے باعث اندرون سندھ اور دیگر علاقوں سے آنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،بسوں سے مسافروں کو اتاردیا گیا اور انہیں پیدل سفر کرنا پڑا۔
بعد ازاں پولیس نے نیشنل ہائی وے کو کھلوانے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے احتجاج کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنس گیس کی شیلنگ بھی کی، کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دیئے جانے کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔