پاکستان
14 دسمبر ، 2016

پاکستان، بھارت میں ثالثی سے عالمی بنک پیچھے ہٹ گیا

پاکستان، بھارت میں ثالثی سے عالمی بنک پیچھے ہٹ گیا

عالمی بنک نے سندھ طاس معاہدہ پر مصالحتی عمل روکتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو تنازع جنوری تک حل کرنیکی مہلت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بنک نے پاکستان کی چیئرمین ثالثی عدالت اور بھارت کی غیر جانبدار ماہر کی تعیناتی کی درخواستوں پر کارروائی کو روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک سندھ طاس معاہدے کی روح کے مطابق دو پن بجلی منصوبوں کی تعمیر کا معاملہ جنوری کے آخر تک حل کریں۔

پاکستان اور بھارت نے آبی تنازع سندھ طاس معاہدے سے ہٹ کر حل کیا تو یہ معاہدہ غیر فعال ہوجائے گا۔ عالمی بنک نے دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ کو اس سلسلے میں خط لکھ دیئے ہیں۔

عالمی بنک نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے اختلافات سندھ طاس معاہدے کی روح کے مطابق حل کریں۔

عالمی بنک کے مطابق انڈس ریور سسٹم پر بھارت کی جانب سے دو پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر کےمعاملے پر پاکستان نے چیئرمین ثالثی عدالت کے قیام اور بھارت نے غیر جانبدار ماہر تعینات کرنے کی درخواست دی تھی۔ عالمی بنک نے چیئرمین ثالثی عدالت اور غیر جانبدار ماہر کی تعیناتی سے انکار کر دیا ہے۔

مزید خبریں :