دنیا
14 دسمبر ، 2016

کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد سشما سوراج روبصحت

کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد سشما سوراج روبصحت

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کامیاب ہفتے کے روز ہونے والے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد تیزی سے روبصحت ہو رہی ہیں۔ نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے آئی سی یو میں سشما سوراج اور گردہ عطیہ کرنے والے شخص کا بھر پور طریقے سے علاج جاری ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سی مشرا کے مطابق دونوں کے دل، پھیپھڑوں اور گردوں کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، تاہم فیملی ممبرز کے علاوہ کسی کو بھی وزیر خارجہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق سشما سوراج کو 2سے 3ہفتوں میں اسپتال سے گھر بھیج دیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :