15 دسمبر ، 2016
بھارت کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو حاصل حقوق کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔
وی کے سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیا سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت چھپن سال پرانے معاہدے سے مستقل جڑا ہوا ہے۔ پاکستان سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ معاہدے کے تحت بھارت کے جائز حقوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں یک طرفہ طور پر نہ تو ترمیم کی جاسکتی ہے اور نہ اسے بدلا جاسکتا ہے۔