16 دسمبر ، 2016
اشرف خان...کراچی کی بسوں سے پریشان مسافروں کے لیے خوش خبری ہے کہ سندھ حکومت نے تین ماہ میں 500 سے زائد نئی بسیں سڑکوں پر لانے کا منصوبہ بنالیا،بسیں آسان قرضوں پر ٹرانسپورٹروں کو دی جائیں گی جس کا مارک اپ حکومت سندھ ادا کرے گی۔
کراچی کی عوام بہتر ٹرانسپورٹ سروس کا تو خواب ہی دیکھتے ہیں،سندھ حکومت کے مختلف ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں کافی وقت درکا ہونے کی وجہ سے نیا پلان مرتب کرلیا گیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ عوام کو سہولت دینے کے لیے مراعات کے ساتھ 500 سے ایک ہزار بسیں سڑکوں پر لائیں گے۔
ٹرانسپوٹرز بھی عوام اور انتظامیہ کو ماموں بھی خوب بناتے ہیں، پرانی بسوں کو رنگ و روغن کرکے دوبارہ لے آتے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے صاف بتادیا کہ پرانی بسیں چلانے پر ایکشن بھی ہوگا اور دوباہ سڑک پر نظر نہیں آئیں گی،سندھ حکومت نے قرضے پر خریدی جانے والی نئی بسوں پر سود ادا کرنے کی بھی آفر کردی ہے، ٹرانسپورٹزر نہ مانے تو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ منصوبہ لانے کابھی عندیہ دے دیا ۔