17 دسمبر ، 2016
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پاکستان کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ بھی ناکام رہی، سو، سورن دیکر چار وکٹیں لینا کوئی کمال نہیں ہے ، سہیل خان کو موقع دینا چاہیے تھا، یونس خان اور مصباح الحق کی جگہ میں ہوتا تو اس دورے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیتا۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کردیے، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ناکام بیٹنگ پر نہیں بلکہ خراب بولنگ پر افسوس ہے، سہیل خان کو نہ کھلا کربھی ٹیم نے بڑی غلطی کی ۔
وسیم اکرم نے کہا کہ رات میں پنک بال کو کھیلنا مشکل تو ہوتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ بالکل ہی نہ کھیلا جاسکے، بیٹسمینوںکی تکنیک خراب ہے ۔
سابق کپتا ن نے مصباح الحق اور یونس خان کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو اس دورے کے بعد کرکٹ چھوڑ دیتے ۔