17 دسمبر ، 2016
برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز 5 وکٹو ں پر 202 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی ہے، اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے490 رنز کاہدف دیا گیا ہے۔
ڈے نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 429رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 142 بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 202 رنز بنائے اور اس کے5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جس میں یوٹی خواجہ کے 74رنز، اسمتھ63 رنز اور ہینڈزکومب کے 35رنز ناٹ آؤٹ شامل تھےجبکہ وارنر 12 اور جبکہ رنشا صرف 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو جیت کے لیے 490جیسا بڑا ہدف ملا ہے، اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اس ہدف کے تعاقب میں میدان میں ہیں۔
آج جب کھیل شروع ہوا توپاکستان ٹیم نے 97رنز پر 8 وکٹیں گرچکی تھیں،سرفراز احمد 31اور محمد عامر8رنز کے ساتھ بیٹنگ کرنے آئے تاہم محمد عامر21 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اور پھرراحت حسین بھی رنز آؤٹ ہوگئے۔ اس قومی ٹیم 142 پر پویلین پہنچ گئی۔
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین سرفراز احمد رہے جنہیں نے59 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔سرفراز کے کیریئر کی یہ دسویں نصف سنچری ہے۔