کاروبار
31 جنوری ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

اسلام آباد… پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے جس کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کر دیاگیا ۔جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں5.37روپے فی لٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 94روپے91پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں4روپے64پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت103روپے46پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں2روپے78پیسے فی لٹر۔ایچ او بی سی کی قیمت میں6روپے29پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل3روپے43پیسے فی لٹرمہنگاہوگیا۔اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت90روپے21پیسے فی لٹر اور ایچ اوبی سی کی نئی قیمت118روپے20پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق یکم فروری2012 سے ہوگا۔

مزید خبریں :