18 دسمبر ، 2016
کراچی میں آرٹس کونسل کے انتخابات میں ووٹنگ مکمل ہونے کےبعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔
آرٹس کونسل انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہونے سے قبل جنرل کونسل کا اجلاس کمشنر اعجاز احمد خان کی صدارت میں ہوا ۔ پولنگ مقررہ وقت کے بجائے ایک گھنٹہ تاخیر سے دوپہر ایک بجے شروع ہوئی جو بلا تعطل رات ساڑھے نو بجے تک جاری رہی ، الیکشن میں تقریبا 6 ہزار ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔
الیکشن میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل سے صدر کے لیے احمد شاہ اور تاجدار امین پینل سے صدر کے لیے نجم الدین شیخ امیدوار ہیں ، الیکشن میں 10 پریزائٹنگ اور ریٹرنگ افسران نے خدمات سرانجام دیں ۔
انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 19 دسمبر کو کیا جائے گا۔الیکشن کو مانیٹر کرنے کے لیے سپروائزری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔