26 جون ، 2012
ایڈنبرگ…این جی ٹی…سچ کہتے ہیں کہ دو ستی میں رنگ اور نسل کی کو ئی قید نہیں ہو تی اسی لیے تو یہ ننھا شیر ،خرگوش اور کتا آپس میں گہرے دو ست بن گئے ہیں ۔ اسکاٹ لینڈ کے ایک گھر میں مو جود یہ شیر ،خرگوش اور کتا اپنی منفرد اور پکی دوستی کے باعث وقت گزاری کیلئے روزانہ ایک سا تھ ٹہلتے اور کھیلتے نظر آتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ گھنے جنگلات میں تو ان کی دوستی ناممکن ہے لیکن لگتا ہے کہ اب جانوروں نے بھی انسانی ماحول میں رہنے کے بعدرنگ اور نسل کے فرق کو اہمیت دینے سے انکار کر تے ہو ئے ایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے جس کی یہ تازہ مثال سب کے سامنے ہے۔