20 دسمبر ، 2016
پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ چائناپاکستان اکنامک کوریڈورملکی ترقی اورخوشحالی کاضامن ہے ،جس سےدوست خوش اور دشمنوں کی نیندیں اُڑ گئی ہیں،سی پیک کے تحت بجلی سمیت دیگرترقیاتی منصوبےتیزی سےپایہ تکمیل کو پہنچ رہےہیں۔
لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ سی پیک کے تحت چین کی 51 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سےقوم کی تقدیر بدل جائے گی اور روزگار کےبےشمار نئےمواقع پیدا ہوں گے ۔
ان کاکہناتھا کہ سی پیک سے خطے میں اقتصادی اورمعاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ،36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی منصوبوں میں ہو رہی ہے ،جس سے آئندہ سال کے آخرتک ملک سے بجلی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔