کاروبار
20 دسمبر ، 2016

سی این اب اسٹیشن مالکان کی مرضی کی قیمت پر بکے گی

سی این اب اسٹیشن مالکان کی مرضی کی قیمت پر بکے گی

علی عمران سید...وزارت پیٹرولیم کی جانب سے سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگیولیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد سی این جی کی قیمتیں اوگرا مقرر نہیں کرے گا بلکہ اب ہر پمپ کا مالک خود قیمت طے کرے گا۔

حکومت نے بالآخر سی این جی کو آزاد کر دیا، اس کی قیمت کے تعین کا اختیار اوگرا سے واپس لے لیا، بڑے پیمانے پر کاروں اور رکشوں میں استعمال ہونے والا فیول اب سی این جی اسٹیشن مالکان کی مرضی کی قیمت پر بکے گا لیکن عوام سی این جی کی قیمت کے آزادانہ نظام پر خوش نہیں۔

سی این جی کی قیمت پر بندھی زنجیریں ٹوٹ گئیں، سی این جی پمپ مالکان کے مطالبے مان لیے گئے، قیمتوں کا تعین حال ہی میں وزارت پیٹرولیم کے کنٹرول میں آنے والے اوگرا کے بجائے ہر سی این جی پمپ کا مالک اپنی مرضی اور خرچ کو مد نظر رکھ کر کرےگا۔

سی این جی پمپ مالکان اپنے مختلف خرچ اور ٹیکسوں کو بنیاد بنا کر بیشتر اوقات قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے رہے، جسے اوگرا نے تسلیم نہیں کیا تھا لیکن اب قیمت کی باگیں پمپ مالکان کے پاس ہوں گی۔

عوام سوچ رہے ہیں کہ سی این جی قیمتوں کے تعین میں کارٹل بنے گا یا واقعی پمپ مالک اپنی مرضی سے فی کلو سی این جی قیمت کا تعین کرے گا اور یہ کہ اگر قیمت جائز حد سے زائد بڑھے گی تو کیا اوگرا کو گود لینے والی وزارت پیٹرولیم اور اس کے باس حرکت میں آئیں گے؟

سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع خان کا کہنا ہے کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اعلان جلد کریں گے، ابھی نقصان میں سی این جی بیچ رہے ہیں، قیمت میں اضافہ ایسے کریں گے کہ قیمت پیٹرول سے کم رہے۔

مزید خبریں :