پاکستان
20 دسمبر ، 2016

خیبرپختون خوا اسمبلی ،ضیا آفریدی کی تقریر کے دوران شور شرابا

خیبرپختون خوا اسمبلی ،ضیا آفریدی کی تقریر کے دوران شور شرابا

 

محمد نعمان...پشاور میں خیبر پختون خوا اسمبلی میں رکن ضیاء اللہ آفریدی کی تقریر کے دوران شور شرابا کیا گیا۔

ضیاء اللہ آفریدی نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ وہ احتساب کے خلاف نہیں لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے کہنے پر انہیں گرفتار کیا گیا، لوگوں کو ان کے خلاف گواہی دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ضیا اللہ آفریدی نے الزام عائد کیا کہ احتساب کمیشن میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں، عمران خان نے اس لیے احتساب کمیشن بنایا تھا کہ اس میں ڈاکو رکھے جائیں۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے ضیا اللہ آفریدی کو تقریر سمیٹنے کی ہدایت کی۔

ضیا اللہ آفریدی کی تقریر کے دوران صوبائی وزیر شاہ فرمان نے مداخلت کی، جس پر اسپیکر اسمبلی نے شاہ فرمان کو خاموش رہنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :