پاکستان
20 دسمبر ، 2016

قومی سانحات کی رپورٹس منظر عام پر لانے کا مطالبہ

قومی سانحات کی رپورٹس منظر عام پر لانے کا مطالبہ

 

گزشتہ چند روز میں دو وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے سابق جج کی جانب سے حمود الرحمان کمیشن سے لے کر ایبٹ آباد کمیشن تک قومی سانحات کی رپورٹس منظر عام پر لانے کی بات کی گئی۔

کیا قومی سانحات پر بنے کمیشنوں کی رپورٹس سامنے آنے کا وقت آگیا ہے؟

یوم سقوط ڈھاکا پر سعد رفیق نے کہا ہے کہ نہ صرف حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ بلکہ تمام قومی سانحات کے ذمہ داروں کے فیصلے کا وقت زیادہ دور نہیں۔

گزشتہ روز ایبٹ آباد کمیشن کی سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو خود اپنی تیار کردہ رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کرنا پڑا۔

چوبیس گھنٹے بعد ہی جسٹس جاوید اقبال کے اس مطالبے کو کم از کم وفاقی وزیرداخلہ کی حمایت ضرور مل گئی ہے۔

مزید خبریں :