20 دسمبر ، 2016
چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ماضی میں عدلیہ پر پی سی او کی شکل میں شب خون مارا گیا، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
میرپور خاص بار ایسوسی ایشن سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پی سی او کے عدلیہ کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے، لوگ مالی مفادات کے لیے سوشل میڈیا پر عدالتی نظام کے خلاف سازش کرتے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ٹی وی چینلز پر بے معنی مباحثے ہورہے ہیں، امید ہے کہ زرد صحافت میں ملوث لوگ اپنے رویے پر نظر ثانی کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا کہ زیر التوا مقدمات کی بڑی تعداد اداروں کی نااہلی، اقربا پروری اور بے حسی ہے ۔