20 دسمبر ، 2016
سلمان اشرف...کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ سی پیک سے خطے میں صر ف پاکستان ہی نہیں بلکہ ایران اور افغا نستا ن سمیت کئی ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
فرنٹئیرکور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں آپریشنز ایکسی لینس ایوارڈ کی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر بھا ر ت اپنی جارحانہ پالیسی ترک کر دے تو وہ بھی اس سے مستفید ہو سکتا ہے۔
کمانڈر سدرن کمانڈ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالات تبدیل ہو رہے ہیں، سی پیک کی شکل میں ترقی کا ایسا باب کھلا ہےجس سے کئی ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن اس کیلئے امن ناگزیر ہے، جب امن قائم ہوگا تو ترقی ہوگی۔
انہوں نے صوبے میں ایف سی کی قیامِ امن کوششوں کو سر ا ہتے ہو ئےکہا کہ اس کا ادراک سول اور عسکری دونوں قیادتوں کو ہے۔