26 جون ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں شاہی ریس کورس پر گھوڑوں کی ہفتے بھر چلنے والی ریسوں اور تقریبات کا آغازدھوم دھام سے کیا گیا۔جہاں ایک جانب مشہور گھوڑوں نے ان ریسوں میں حصہ لیاوہیں خواتین کی بڑی تعداد بھی ان مقابلوں کو دیکھنے رائل ریس کورس پہنچی۔ گو اس سال ریس کے موقع پر مرد و خواتین کے لیے باقاعدہ ڈریس کوڈ وضع کیا گیا تھا لیکن ریس کورس میں فیشن کی بہار کو کوئی نہ روک پایا اور خواتین نت نئے ڈیزائن کی ہیٹس کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔