پاکستان
21 دسمبر ، 2016

حب کینال کی مرمت میں تین دن لگ سکتےہیں:واٹر بورڈ

حب کینال کی مرمت میں تین دن لگ سکتےہیں:واٹر بورڈ

سلیمان سعادت خانہ...کراچی کے ضلع غربی کی پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں شگاف کے حوالے سے واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مرمت میں تین روز لگ سکتے ہیں۔

حب کینال میں شگاف پڑنے سے یومیہ آٹھ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، شہر کے کئی علاقے پانی سے محروم ہوگئے ہیں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی کے کئی حصوں کو پانی فراہم کرنے والے حب ڈ یم سے منسلک کینال میں گزشتہ روز پڑنے والے شگاف سے کراچی بالخصوص ضلع غربی میں پانی کی فراہمی گزشتہ روز سے معطل ہے۔

حب ڈیم سے کراچی کو یومیہ 8 سے دس کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، سب سے زیادہ پانی ضلع غربی کے علاقوں کو فراہم کیا جاتا تھا جوسب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اولڈ سٹی ایریا اورنگی، کیماڑی، شیرشاہ، بلدیہ، سائٹ، میٹروول، مواچھ گوٹھ شامل ہیں۔

واٹر بورڈ حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ کینال کی مرمت کا کام جاری ہے، شگاف پر کرنے کے لیے کم از کم تین روز سے زائد بھی لگ سکتے ہیں۔

حکا م کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے پانی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :