27 دسمبر ، 2016
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میلبورن میں جاری ہے۔ میچ میں کھانے کا وقفہ ہوگیا ہے۔ کھانے کے وقفے پر گرین شرٹس کا اسکور 4وکٹ پر 232رنز ہے۔
پاکستان نے آج دوسرے دن کا آغاز 4وکٹ پر 142رنز سے دوبارہ شروع کیا، تو اظہر علی اور اسد شفیق نے پوری اطمینان کے ساتھ بیٹنگ کی اور اسکور میں اضافہ کرتے ہوئے 5وکٹ پر 107رنز کی شراکت بنالی ہے۔
اس دوران اظہر علی نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 112رنز کے اسکور پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ انہوں نے7 چوکوں کی مدد سے 218 گیندوں پر سنچری مکمل کی ہے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 12ویں سنچری ہے۔ اسد شفیق 4چوکوں کی مدد سے 48پر ناٹ آئوٹ ہیں۔
اس سے پہلے میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے دن بارش کے باعث روکا گیا تھا، جو تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ شروع کردیا گیا تھا۔