26 جون ، 2012
اسلام آباد…صدرزرداری نے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی پھانسی کی سزاعمرقیدمیں تبدیل کردی ہے۔ذرائع کے مطابق صدرنے سربجیت سنگھ کی فوری رہائیکیلئیاحکامات جاری کردیے۔وزیرقانون نے بھارتی سربجیت سنگھ کی رہائی کیلئیسمری وزارت داخلہ کوبھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ سربجیت سنگھ کوفوری طورپررہاکیاجائے۔سربجیت سنگھ کو 1990میں لاہور اورملتان میں بم دھماکو ں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیاگیا تھا ،ان دھماکوں میں 14افراد جاں بحق ہوئے تھے۔