کھیل
30 دسمبر ، 2016

میلبورن: آسٹریلیا نے 624رنز اننگز ڈکلیئرکردی

میلبورن: آسٹریلیا نے 624رنز اننگز ڈکلیئرکردی

 

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میلبورن میں جاری ہے ۔ میچ میں کینگروز ٹیم نے 8وکٹ پر 624رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ہے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ165رنز اسکور کرکے ناقابل شکست رہے ہیں۔

میلبور ن میں آج دوسرے ٹیسٹ کا آخری دن ہے، میچ میںآج آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 465رنز 6وکٹ پر دوبارہ شروع کی ، تو اسٹیون اسمتھ اور مچل اسٹارک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں تیزی سے اضافہ کیاتھا۔ دونوں نے ساتویں وکٹ پر 154رنز کی شراکت بھی قائم کری ہے۔

قومی ٹیم کو آج کی پہلی کامیابی مچل اسٹارک کی وکٹ پر ملی، جو برق رفتار 84 رنز اسکور کرکے سہیل خان کا تیسرا شکار بنے۔اس کے بعد آٹھویں وکٹ نیتھن لیون کی یاسر شاہ نے حاصل کی، وہ 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئےتھے۔نیتھن لیون کے آئوٹ ہوتے ہی کینگروز کپتان نے اپنی اننگز 624رنز 8 وکٹ پر 181رنز کی برتری کے ساتھ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ادھر گرین شرٹس نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کردیا ہے۔ ٹیم کو آغاز ہی میں 3رنز کے اسکور پر سمیع اسلم کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ وہ ایک رن بنا کر جوش ہیزل وڈ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ہیں۔ پاکستان کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور پورا کرنے کے لیے 178رنز مزید درکار ہیں اور ان کی 9وکٹیں باقی ہیں۔

 

مزید خبریں :